ترقیاتی سکیمیں : محکموں کو خصوصی ٹاسک تفویض

ترقیاتی سکیمیں : محکموں کو خصوصی ٹاسک تفویض

ملتان (وقائع نگار خصوصی، لیڈی رپورٹر) وزیراعلی ٰ کی ہدایت پر شہر اولیائکی ترقی کا سفر تیز کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ نے قومی تعمیر نو کے محکموں کو خصوصی ٹاسک دے دیا ہے۔۔۔

 اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری کی صدارت میں اجلاس ہوا ۔جس میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کا شہر اولیائکی ترقی کے لئے خصوصی فوکس ہے اس سلسلے میں تمام ادارے عوامی فنڈز کا شفاف استعمال کرتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کی رفتار کو تیز کریں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ترقیاتی سکیموں میں تاخیر اور سرخ فیتہ کلچر کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ محمد علی بخاری نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ ملتان کا مراکز صحت اور ہسپتالوں میں ادویات فراہمی پر زیرو ٹالرنس ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اچانک شہباز شریف ہسپتال کا دورہ کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے طبی سہولیات کی انسپکشن بھی کی۔محمد علی بخاری نے ادویات کا سٹاک چیک کیا اور مختلف وارڈز کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے پرچی کائونٹرز کی تعداد بڑھاکر مریضوں کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہباز شریف ہسپتال کی ہیلتھ کونسل کو مکمل فنڈز فراہم کئے گئے ہیں اس سلسلے میں شوگر ،ہیپاٹائٹس سمیت تمام ویکسین کی فراہمی کیلئے خصوصی ہدایت کی ہے ۔علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے صفائی نظام کی بہتری کیلئے کڑی مانیٹرنگ کا آغاز کردیا گیا ہے اس سلسلے میں ضلع ملتان کی چاروں تحصیلوں میں یکساں صفائی نظام نافذ کرکے زیرو ویسٹ مہم یقینی بنائی جارہی ہے ۔ محمد علی بخاری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے خصوصی زیرو ویسٹ مہم چلائی جارہی ہے اس سلسلے میں نجی کنٹریکٹرز کو عوامی ریلیف کیلئے فیلڈ سٹاف کے نمبرز آویزاں کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے ۔محمد علی بخاری نے کہا کہ ضلع ملتان میں ویسٹ کولیکشن کی شرح 12 سو ٹن سے بڑھائی جائے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں