شجاع آباد شہر میں کیمیکل سے تیاردودھ کی فروخت جاری

شجاع آباد(نامہ نگار)شجاع آباد شہر میں کیمیکل سے بنے دودھ کی فروخت جاری، بچے ، بوڑھے ، جوان اور خواتین مختلف امراض میں مبتلا ہونے لگے۔۔
، عوامی حلقوں کا اعلیٰ حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ۔تفصیل کے مطابق شجاع آباد شہر میں کیمیکل سے بنے دودھ کی فروخت دھڑلے سے جاری ہے ۔ کیمیکل والے دودھ کے استعمال سے بچے ، بوڑھے ، جوان اور خواتین جلد، معدے ، جگر اور گردوں کے امراض میں مبتلا ہورہے ہیں۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی خاموش تماشائی بن کر اپنے دفتروں تک محدود ہے اور کیمیکل والے دودھ فروشوں کے خلاف کاروائی سے گریزاں ہے ۔ فلاحی و سماجی کارکن، ممبر امن کمیٹی حاجی نعیم چوہان، سٹی صدر یوتھ ونگ مسلم لیگ ن سعید احمد قریشی، سرپرست اعلیٰ راؤ جمیل، سینئر نائب صدر اختیار ہاشمی، تحصیل صدر پاکستان پیپلز پارٹی نوید احمد مغل، سینئر نائب صدر عابد حنیف خان، آفتاب چوہان، ظفر قریشی، اشعر چوہان اور شاہد قریشی سمیت شہر کے عوامی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب، کمشنر و ڈپٹی کمشنر ملتان، اسسٹنٹ کمشنر، ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی پنجاب اور ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی ملتان سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔