پاکستان فنانشل لٹریسی ویک شروع،طالبات کی شرکت

ملتان(خصوصی رپورٹر)پاکستان فنانشل لٹریسی ویک شروع ہوگیا ، ویمن یونیورسٹی کی طالبات کی شرکت۔۔
، ترجمان کے مطابق سٹیٹ بینک (ایس بی پی)کا پاکستان فنانشل لٹریسی ویک 2025(پی ایف ایل ڈبلیو) شروع ہوگیا جس کا مقصد مالی آگاہی، شمولیت اور خود مختاری کو فروغ دینا ہے رواں برس لٹریسی ویک کا عنوان‘‘مالیاتی شمولیت بذریعہ تعاون اور اختراع ’’ رکھاگیا ہے ۔افتتاحی تقریب میں ویمن یونیورسٹی کی طالبات نے پرووائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر کلثوم پراچہ کی قیادت میں شرکت کی۔ پرووائس چانسلر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کہا سٹیٹ بینک کا یہ احسن اقدام ہے اس سے ملک بھر میں مالی خواندگی اور شمولیت کے فروغ میں اضافہ ہوگا۔