نادہندگان سے ریکوری کیلئے آپریشن کا آغا ز کر دیا :تنویر احمد

نادہندگان سے ریکوری کیلئے آپریشن کا آغا	ز کر دیا :تنویر احمد

میلسی (نامہ نگار ) ایکسین میپکو میلسی رانا تنویر احمد نے کہا ہے کہ میپکو نے نادہندگان کے خلاف ریکوری کے لیے بھرپور آپریشن کا آغاز کر دیا ہے ۔۔

میپکو کے واجبات ادا نہ کرنے والوں کے کنکشن فوری طور پر منقطع کر دیئے جائیں گے اور ان کے خلاف مقدمات کا اندراج بھی یقینی بنایا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہریوں سید امجد بخاری اور ملک مقبول احمد ملتانی سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایس ڈی او مہر محمد نعیم بھی موجود تھے ۔ایکسین میلسی رانا تنویر احمد نے کہا کہ نئی منظور شدہ کالونیوں اور ہاؤسنگ سکیموں میں محکمہ کے مروجہ اصولوں کے مطابق بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔تاہم اس سلسلے میں ہاؤسنگ سوسائٹی مالکان میپکو کی تمام تر شرائط اور اصول و ضوابط کی پابندی کو یقینی بناتے ہوئے اپلائی کریں۔ ہم ان کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کریں گے

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں