قیصر عباس کے ایصال ثواب کیلئے قل خوانی،سیاسی رہنماؤں کی شرکت
ٹاٹے پور (نامہ نگار) گیلانی خاندان اور پیپلز پارٹی کے دیرینہ ساتھی ملک قیصر عباس راں مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے قل خوانی گزشتہ روز ان کی رہائش گاہ موضع ملاں فقیر میں ادا کی گئی۔۔۔
مرحوم سیاسی شخصیت ملک سلیم راں کے ماموں تھے ، قل خوانی میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی،ایم این ایز سید علی موسیٰ گیلانی، سید علی قاسم گیلانی، سید احمد مجتبیٰ گیلانی، ایم پی اے ملک واصف مظہر راں،ملک ظفر احمد راں، ملک جمشید عباس بپی، حافظ الطاف حسین دھرالہ، ملک ڈاکٹر غضنفر عباس دھرالہ سمیت ہر مکاتب فکر کے لوگوں نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی ۔