مودی کی جارحیت کامنہ توڑ جواب دیا جائیگا:عبدالحمید بلوچ

مودی کی جارحیت کامنہ توڑ جواب دیا جائیگا:عبدالحمید بلوچ

مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر ) بلوچ ویلفیئر آرگنائزیشن آف پاکستان کے مرکزی کوآرڈینیٹر سردار حاجی عبدالحمید خان بلوچ نے۔۔

 صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز کی عزت وقار اور سلامتی کے لیے پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے ،مودی سرکار کی جارحیت منہ توڑ جواب دیا جائیگا۔ بھارتی حکومت پہلے بھی سندھ طاس معاہدے پر پراپیگنڈا کرتی رہی ہے بھارتی فیصلے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں پاکستان پر الزام تراشی بھارت کی پرانی روایت ہے بھارت کو ابھی نندن یاد دلانا ہوگا انڈیا الزام تراشی کرنے کے بجائے ثبوت فراہم نہیں کرتا کشمیریوں پربھارتی مظالم بند کرایا جائے پاکستانی قوم کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے کھڑے ہیں کھڑے رہیں گے مودی سرکار کا اصلی چہرہ پوری دنیا میں بے نقاب ہو چکا ہے انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج کے ساتھ بلوچ قوم وطن عزیز کی عزت وقار اور سلامتی کے لیے سب سے آگے کھڑی ہو گی بلوچ قوم کے لاکھوں نوجوان کسی بھی قربانی دینے کے لیے تیار بیٹھے ہیں

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں