کچہری فائرنگ،ڈی پی او وہاڑی کی زخمی اہلکاروں کی عیادت

کچہری فائرنگ،ڈی پی او وہاڑی  کی زخمی اہلکاروں کی عیادت

میلسی (نامہ نگار )ڈی پی اووہاڑی محمد افضل نے کہا ہے کہ محکمہ پولیس کودوران ڈیوٹی شہید یا زخمی ہونیوالے پولیس افسروں اور اہلکاروں پر فخرہے۔۔

 ، یہ محکمے کے ماتھے کا جھومر ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میلسی کچہری میں فائرنگ سے خاتون کی حفاظت کے دوران تھانہ سٹی میلسی کے دو زخمی اہلکاروں کی عیادت کے دوران تحصیل ہسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے زخمی اہلکاروں کو پھول اور پھل پیش کئے ۔ڈی پی او نے کہا کہ عدالت میں پیشی پر آنے والی رمشاء شہزادی کو اس کے سابق خاوند نے احاطہ کچہری کے باہر اندھا دھند فائرنگ کا نشانہ بنایا،اس دوران دو پولیس اہلکار خاتون کی حفاظت کرتے ہوئے زخمی ہو گئے اور انہوں نے اپنا فرض نبھانے کی اعلیٰ روایت قائم کی۔ انہوں نے ایم ایس ڈاکٹر نوید اقبال کھنڈ سے استدعا کی کہ زخمی پولیس اہلکاروں کا بہترین علاج معالجہ کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں