مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے مجسٹریٹس فیلڈ میں متحرک

مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے  مجسٹریٹس فیلڈ میں متحرک

وہاڑی(خبرنگار،نمائندہ خصوصی ، نمائندہ دنیا ) ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی۔۔

 ہدایت پر عوام کو اشیاء خورونوش کی سرکاری نرخوں پر فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے جس کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں متحرک ہیں اور باقاعدگی سے انسپکشنز کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے کہا کہ رواں ماہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 2لاکھ6 ہزار849انسپکشنز کیں اور 44خلاف ورزیوں پر ایک لاکھ 78ہزار500روپے جرمانے عائد کئے ایک مقدمہ کااندراج کرایا اور ایک گرفتاری عمل میں لائی گئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں