سائبر حملہ،میپکو ڈپلیکیٹ بل سسٹم بیٹھ گیا،متعدد فیڈرز پر بلز جاری نہ ہوئے

ملتان(خصوصی رپورٹر) سائبر اٹیک ،میپکو ڈپلیکیٹ بل سسٹم بیٹھ گیا ، صارفین خوار،تفصیل کے مطابق میپکو میں متعدد فیڈرز پر بلز جاری نہ ہوسکے ۔۔
جبکہ ڈپلیکیٹ بل کا سسٹم 4 روز سے بند ہے صارفین خوار ہورہے ہیں ملتان شہر کے درجنوں فیڈرز میں بل نہ ملنے پر صارفین نے آن لائن ڈپلیکیٹ بل کے لئے ویب سائٹ پر رجوع کیا۔ پہلے تو ویب سائٹ نہ کھلی، پھر اس پر کھلی تو سسٹم پر لوڈ زیادہ ہونے کی وجہ سے کام نہ کرسکی بل موصول نہ ہونے پر صارفین نے احتجاج کیا اور ان کا کہنا تھا حکام کو چاہیے کہ وہ اس صورتحال کا نوٹس لیں اور بل کے آخری تاریخ میں اضافہ کریں جبکہ میپکو ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد پاکستان کی متعدد سرکاری ویب سائٹ پر بھارتی ہیکرز نے اٹیک کیا جسے ناکام بنا دیا گیا میپکو کی ویب سائٹ پر بھی یہی صورتحال رہی ہے جس کے باعث ویب سائٹ کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا تھا جب اس کو بحال کیا گیا تو اس کے اوپر \\\'کیپچا انٹری\\\' کا آپشن آن کیا گیا تاکہ \\\'بوٹ اٹیک\\\' سے بچا جا سکے ، تا ہم میپکو کے ویب انجینئرز اس ساری صورتحال میں ناکام رہے ، اب ویب سائٹ \\\'کیپچا انٹری\\\' کا آپشن ہٹا دیا گیا ہے اور بل بھی دستیاب نہیں ہے اور ساری صورتحال میں صارفین خوار ہو کے رہ گئے عوام کا کہنا تھا کہ بلوں کی اخری تاریخ میں اضافہ کیا جائے تاکہ جو صارفین بل نہ ملنے کی وجہ سے بل ادا کرنے سے محروم رہ گئے ہیں وہ اپنا بل بغیر کسی جرمانے کے ادا کر سکیں۔