قاری یعقوب فریدی کیلئے دعائیہ تقریب کا انعقاد

 قاری یعقوب فریدی کیلئے دعائیہ تقریب کا انعقاد

وہاڑی(نمائندہ خصوصی،خبرنگار)جماعت اہلسنت ضلع وہاڑی کے سابق ضلعی امیر علامہ قاری یعقوب فریدی مرحوم کے لئے دعائیہ تقریب کا انعقاد۔۔

 جامع غوثیہ فریدیہ مظہر العلوم 35 ڈبلیو بی وہڑی پر کیا گیا دعائیہ تقریب میں سابقہ وفاقی وزیر برائے مذہبی و ممبر سپریم کونسل جماعت اہلسنت حامد سعید کاظمی،صوبائی ناظم جماعت اہلسنت پنجاب مفتی فاروق خان سعیدی،صوبائی امیر پنجاب خلیل الرحمٰن شاہ،مناظر اسلام علامہ عبدالحمید چشتی،ضلعی آرگنائزر جماعت اہلسنت وہاڑی ڈاکٹر سلمان علی رانا ودیگر علماء کرام نے مرحوم کی دینی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور جماعت اہلسنت پاکستان ملتان ڈویژن کی جانب سے نئے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے علامہ مفتی محمد یعقوب سعیدی کو جماعت اہلسنت ضلع وہاڑی امیر،علامہ مفتی فاروق الحسن مہدی کو ناظم اعلی اور صاحبزادہ محمد احمد یعقوب فریدی کو ضلعی نائب امیر مقرر کیا جامع غوثیہ فریدیہ مظہر العلوم کے درس نظامی اور حافظ قرآن طلباء کی دستار بندی بھی کی گئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں