پولیس کارروائی،انتہائی مطلوب اشتہاری کو گرفتار کرلیا

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)تھانہ سٹی کوٹ ادو پولیس کا اشتہاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن، ڈکیتی کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری اے کیٹیگری گرفتار،حوالات میں بند کردیاگیا۔۔
، ایس ایچ او تھانہ سٹی کوٹ ادونے اپنی ٹیم کے ہمراہ اشتہاری مجرموں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب اے کیٹگری کے اشتہاری امیرحمزہ آرائیں کوگرفتار کرکے بند حوالات تھانہ کرتے ہوئے باقاعدہ طور پر قانون کے مطابق تفتیش کا آغاز کر دیا۔