خانیوال:بیوہ چچی پر تشدد کرنیوالے 2بھتیجے گرفتار

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)چک نمبر 90/10Rفریدکوٹ میں بیوہ چچی نفیس اختر تشدد کرنے والے ایس ایچ او صدر نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے۔۔
تین ملزموں ندیم ،نعیم اورعمران کوگرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ملزموں نے بیوہ چچی کے گھرپر قبضہ کرنے کیلئے اس پر تشددکیا تھا جس کا پولیس تھانہ صدر خانیوال نے فوری مقدمہ درج کیا اور ملزموں کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کردیا ایس ایچ او سعد بن سعید کا کہنا ہے کہ خواتین پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ایسا کرنے والے ملزمان کو قرارواقعی سزادلائی جائے گی ۔