حکومت پنجاب نے ضلع بار وہاڑی کو 25 لاکھ کا امدادی چیک دیدیا

وہاڑی (خبرنگار )حکومت پنجاب کی طرف سے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن وہاڑی کو 25 لاکھ روپے کا امدادی چیک دے دیا گیا۔۔۔
، تقریب پنجاب سول سیکرٹریٹ لاہور میں ہوئی جس میں صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور ملک سوہیب بھرت، سیکرٹری قانون اور وہاڑی سے رکن پنجاب اسمبلی حلقہ پی پی 232 ملک نوشیر خان لنگریال نے شرکت کی، یہ چیک وہاڑی بار کے صدر چودھری محمد شعبان کے حوالے کیا گیا،امداد ی رقم مسائل کے حل اور انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے استعمال کی جائے گی۔