ڈی پی او وہاڑی کی کھلی کچہری ،65 شہریوں کی شرکت

وہاڑی (نمائندہ خصوصی)ڈی پی او محمد افضل نے مولوی واہ، جھال سیال میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا ۔۔
جس میں 65 شہریوں نے شرکت کی اور 15 درخواستوں کی سماعت کی گئی شہریوں کی جانب سے اندراج مقدمہ، بازیابی مغویہ، چوری، کراس ورشن و دیگر شکایات پیش کی گئیں۔ ایس ڈی پی او صدر سرکل رضوان خان، ایس ایچ او جھال سیال محمد امین جھنڈیر سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے ۔ ڈی پی او نے کہا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد عوام کو دہلیز پر انصاف کی فراہمی اور پولیس سروسز کو بہتر بنانا ہے ۔