توہین عدالت کیس،ڈپٹی ڈائریکٹر ایم ڈی اے کی سرزنش

ملتان(کورٹ رپورٹر)توہین عدالت کیس میں ایم ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ کے خلاف دائر درخواست پر گزشتہ روز سماعت ہوئی۔۔۔
، ہائیکورٹ ملتان بینچ کے جسٹس احمد ندیم ارشد نے ڈپٹی ڈائریکٹر ایم ڈی اے الیاس گل کی سرزنش کی ۔عدالت عالیہ نے پٹیشنر ڈاکٹر عمران رفیق کے غوث الاعظم روڈ پر واقع کلینک کو فوری ڈی سیل کرنے کا حکم دے دیا ۔عدالت عالیہ نے ایم ڈی اے ، میونسپل کارپوریشن سے تفصیلی جواب بھی کلب کر لیا ہے ، درخواست گزار کے وکیل ایڈووکیٹ ریاض الحسن گیلانی کے مطابق ڈاکٹر عمران رفیق نے کمرشل پلاٹ کا نقشہ میونسپل کارپوریشن سے منظور کرایا، کمرشلائزیشن فیس بھی قانون کے مطابق جمع کرائی گئی، ایم ڈی اے نے پراپرٹی سیل کر دی جبکہ پلاٹ کارپوریشن حدود میں ہے ، جب فیس ایک ادارے میں جمع ہو گئی تو دوبارہ کیوں مانگی جا رہی ہے ۔