پانی لگانے کی رنجش پر زمینداروں کا محنت کش، بیٹوں پر تشدد

پانی لگانے کی رنجش پر زمینداروں  کا محنت کش، بیٹوں پر تشدد

قصبہ گجرات (نامہ نگا ر)تھانہ محمود کوٹ چوکی عیسن والا کی حدود میں پانی لگانے کی رنجش پر بااثر زمینداروں کا بزرگ محنت کش پر اور۔۔

 اسکے بیٹوں پر بد ترین تشدد۔ تھانہ محمود کوٹ چوکی عیسن والا کے رہائشی بزرگ غریب محنت کش غلام مصطفی گرواں نے اپنے بیٹے سلیمان اور صفدر ٹھگانی کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارے بااثر سیاسی اثر رسوخ رکھنے والے رشتہ داروں عابد گرواں ظفر خالد علی ثاقب غلام شبیر نذیر گرواں و دیگر نے ہماری زندگی اجیرن بنا دی ہے سولر سسٹم سے پانی لگانے کی رنجش پر غنڈہ صفت شرپسند عناصر نے ایک پلاننگ کے تحت ہم پر قاتلانہ حملہ کیا اور ہمیں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا ہے ڈی پی او مظفر گڑھ ڈاکٹر رضوان ہمیں تحفظ فراہم کریں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں