میرے حلقے کے 13سکول اپ گریڈ کر دئیے گئے :ثاقب خورشید

میرے حلقے کے 13سکول اپ گریڈ کر دئیے گئے :ثاقب خورشید

وہاڑی(نمائندہ خصوصی )مسلم لیگ ن کے ایم پی اے میاں محمد ثاقب خورشید نے بتایا ہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف،وزیرتعلم رانا سکندر حیات کی ہدایت پر سیکرٹری ایجوکیشن نے میرے حلقہ نمبر پی پی 233کے 13گورنمنٹ سکول مڈل سے ہائی ایک سکول پرائمری سے۔۔۔

 مڈل اپ گریڈ کر کے ان میں تدریسی عمل کی بہتری کیلئے 170نئی اسامیوں کی منظوری دیدی ہے جب کہ متعدد تعلیمی اداروں میں 18کروڑ 87لاکھ روپے کی خطیر گرانٹ سے مختلف اداروں میں39نئے کمرے ،چار دیواری، ٹوائلٹ بلاک،فرنیچر اور پینے کے صاف پانی وغیرہ کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں انہوں نے کہا کہ میرے تعلیمی اداروں کے مسلسل وزٹس اور گرلز ہائی سکول شرقی کالونی جیسے ماڈل پراجیکٹ کی تکمیل سے گورنمنٹ تعلیمی اداروں کا معیار تعلیم بڑھے گا بلکہ عوام اپنے بچوں کو ایک نئے اعتماد گورنمنٹ سکولوں میں داخلہ دلائیں گے اس موقع پر موجود مختلف یونین کونسلز کے سابق ناظمین و چیئرمین چودھری محمد آصف،چودھری صفدر گوجر،احسان اللہ تارڑ،اختر نواز بھٹی، چودھری سعید اختر،مسلم لیگ ن کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات شیخ ظفر شہزاد سماجی رہنماؤں چودھری شاہد الطاف،رانا عثمان،حاجی امتیاز احمد،اکبر علی سندھو،چودھری اعجاز بھولا،حاجی عبدالرحمن اور عبدالرؤف مودودی نے ایم پی اے میاں ثاقب کی تعلیم سے محبت کو سراہتے ہوے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن اور عوامی خدمت کے جذبے کو شاندار الفاظ میں سراہا جن کی عملی کوششوں سے ہر شعبہ ہائے زندگی میں بہتری اور خوبصورتی نظر آ رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں