ورلڈ ڈینگی ڈے پر آگاہی سیمینار اور واک ،شرکاکوبریفنگ

ورلڈ ڈینگی ڈے پر آگاہی سیمینار اور واک ،شرکاکوبریفنگ

وہاڑی(خبرنگار، نمائندہ خصوصی، نمائندہ دنیا ) ورلڈ ڈینگی ڈے پر آگاہی سیمینار اور واک ،شرکائکو بریفنگ دی گئی۔۔۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کے زیر اہتمام ورلڈ ڈینگی ڈے کے موقع پر گورنمنٹ ماڈل ہائر سیکنڈری سکول میں آگاہی سیمینارہوا جس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فہد وحید اور سی ای او ایجوکیشن ناصر عزیز نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ سیمینار میں شرکاء کو ڈینگی سے بچاؤ کی تدابیر، علامات اور بروقت علاج کی اہمیت پر بریفنگ دی گئی۔ ڈاکٹر فہد وحید نے کہا کہ کمیونٹی کی شمولیت سے ہی ڈینگی پر قابو پایا جا سکتا ہے جبکہ ناصر عزیز نے صفائی و نکاسی آب کو ڈینگی سے تحفظ کا بنیادی ذریعہ قرار دیا۔ سیمینار کے اختتام پر آگاہی واک بھی نکالی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں