دوسرا آل ڈسٹرکٹ فٹبال ٹورنامنٹ خالد شاہین کلب نے جیت لیا
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)دوسرا آل ڈسٹرکٹ فٹبال ٹورنامنٹ کوٹ ادو ، خالد شاہین فٹبال کلب کوٹ ادو نے کیپکو فٹبال کلب کو ایک گول سے ہرا کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔
تفصیل کے مطابق عوام کو صحت مند تفریح کی فراہمی اور فٹبال کھیل کی پرموشن کیلئے خالد شاہین فٹبال کلب کوٹ ادو کے زیر اہتمام میونسپل سٹیڈیم میں دوسرے آل ڈسٹرکٹ فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا ٹورنامنٹ میں ڈسٹرکٹ کوٹ ادو کی چھ بہترین ٹیموں نے شرکت کی، ٹورنامنٹ چھ روز تک جاری رہا ٹورنامنٹ کا فائنل مقابلہ خالد شاہین فٹبال کلب کوٹ ادو اور کیپکو فٹبال کلب کوٹ ادو کے مابین کھیلا گیا ،خالد شاہین فٹبال کلب نے کیپکو فٹبال کلب کو ایک گول سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کا اعزاز حاصل کرلیا ۔