پیپلز پارٹی غریب کی پارٹی، آئندہ وزیر اعظم بلاول ہونگے ، نوید اصغر مکول

پیپلز پارٹی غریب کی پارٹی، آئندہ  وزیر اعظم بلاول ہونگے ، نوید اصغر مکول

مونڈکا (نامہ نگار)پیپلز پارٹی غریب مزدور اور متوسط طبقے کی پارٹی ہے ،آنے والا دور پیپلز پارٹی کا ہوگا۔۔۔

بلاول بھٹو زرداری آنے والے وزیر اعظم ہوں گے ان خیالات کا اظہار میاں نوید اصغر مکول صوبائی رہنما پیپلز پارٹی نے شاہجمال کے نواحی علاقے موضع بستی جڑھ میں نوجوانوں سے ملاقات کے دوران کیا ۔ان کا مزید کہنا تھا ہم نے حلقے میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرانے ہیں ،ایم پی اے منتخب ہو کر حلقہ کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے ،ہر عام و خاص کی خاطر ہمارے دل اور ڈیرے کے دروازے کھلے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں