فوڈ اتھارٹی کا گرینڈ آپریشن ، 5 ہزار لٹر سے زائد مضر صحت دودھ تلف

ملتان ،ڈیرہ غازی غازیخان ،رحیم یار خان، بہاولپور (لیڈی رپورٹر، ڈسٹرکٹ رپورٹرز، سٹی رپورٹر)ملاوٹ مافیا کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں جاری، فوڈ سیفٹی ٹیم کی ناکہ بندی کے دوران دودھ بردار گاڑی کی انسپکشن، 2000 لٹر ملاوٹی دودھ تلف کردیا گیا۔۔۔
سپلائر کو 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کے مطابق ہیڈ محمد والا پر ناکہ بندی کے دوران دودھ بردار گاڑی کو چیک کیا گیا۔ ڈائریکٹر آپریشنز ساؤتھ شہزاد خان مگسی کا ٹیم کے ہمراہ 3 ملک کولیکشن سنٹرز اور ایک کھویا یونٹ کا معائنہ،1400لٹر سے زائد مضر صحت دودھ، 30کلو کھویا تلف، چلرز ضبط،چاروں فوڈ بزنس مالکان کیخلاف مقدمات درج، کارروائیاں اڈہ جمال چھپری، چوبارہ،نواں کوٹ روڈ میں کی گئیں ۔سینکڑوں لیٹر زہریلا دودھ ضائع کر دیا گیاقوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر مالکان کیخلاف ایف آئی آرز درج کرا دی گئیں۔دوسری جانب پنجاب فوڈاتھارٹی سیفٹی ٹیم نے خفیہ نشاندہی پرسوئی گیس روڈررحیم یار خان میں دودھ سپلائی کرنیوالی گاڑی کوروک کرانسپکشن کی جس کے دوران دودھ میں پاؤڈر،ناقص اجزاء کی بھاری مقدارمیں ملاوٹ پائی گئی جسے فروخت کیلئے سپلائی کیا جا رہا تھا فوڈسیفٹی ٹیم نے گاڑی ضبط کرکے 1 ہزار 800 سولٹر مضر صحت دودھ تلف کرنے کے بعد ایک شخص کوگرفتارکرلیا۔