اسرائیل بھارت کا گٹھ جوڑ دنیا کے امن کیلئے خطرہ:سلیم چشتی

اسرائیل بھارت کا گٹھ جوڑ دنیا کے امن کیلئے خطرہ:سلیم چشتی

میلسی (نامہ نگار ) ممتاز عالم دین خطیب اہلسنت مولانا محمد سلیم چشتی نے جماعت اہلسنت تحصیل میلسی کے۔۔

 سابق صدر محمد اسلم خان یوسفزئی سے دوران ملاقات اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل نے ایران پر حملہ کرکے جارحیت کا ثبوت دیا ہے جو کھلی مسلم دشمنی پر مبنی ہے ۔اسرائیل بھارت کا گٹھ جوڑ پوری دنیا کے امن کے لیے خطرہ ہے ۔وزیر دفاع خواجہ آصف کا یہ بیان کہ جن ممالک نے اسرائیل کو تسلیم کیا ہے انہیں چاہیے کہ وہ اسرائیل سے اپنے تعلقات توڑ دیں حقیقت پر مبنی ہیں۔اگلی باری کسی کی بھی آسکتی ہے ۔سعودی عرب اور پاکستان کا ایران کے خلاف اسرائیلی حملوں پر جرآت مندانہ موقف عالم اسلام کے اتحاد کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا۔اس سے قبل کہ اسرائیل کسی اور مسلم ملک پر حملہ کرے تمام مسلم ممالک مل کر اسرائیلی درندگی کو روکیں اور مسلم ممالک کو اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل سے علیحدگی اختیار کرکے مسلم اتحاد قائم کرنا چاہیے ۔امریکہ برطانیہ فرانس اور بھارت مل کر اسرائیل کی مجرمانہ پشت پناہی کرتے ہیں ۔ اسرائیل صفہ ہستی سے مٹ کر رہے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں