پانی کے ضیاع کو روکنے کیلئے آگاہی دی جائے :غزالہ کنول

وہاڑی (خبرنگار،نمائندہ خصوصی ، نمائندہ دنیا ) ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل و اسسٹنٹ کمشنر غزالہ کنول کی۔۔
زیر صدارت ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنانے اور پانی کے ضیاع کو روکنے کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا اجلاس میں سروس سٹیشنز میں ری سائیکلنگ پلانٹ کی تنصیب اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کیلئے لائحہ عمل اور اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل غزالہ کنول نے کہا کہ ری سائیکلنگ پلانٹ کے بغیر چلنے والے سروس سٹیشنز اور دھواں چھوڑنے والوں گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے اور بھاری جرمانے عائد کئے جائیں اور پانی کے ضیاع کو روکنے کیلئے عوام میں آگاہی دی جائے کیونکہ پانی کی کمی اہم مسئلہ ہے اور اس کی طرف عوام کی توجہ مبذول کرانا وقت کی ضرورت ہے اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائر یکٹر ادارہ تحفظ ماحولیات قراۃ العین، انسپکٹر محمد جاوید موجود تھے۔