مخبری کاشبہ،منشیات فروش کا خاتون اوربچوں پربہیمانہ تشدد

گگومنڈی(نامہ نگار)مخبری کاشبہ،منشیات فروش کاخاتون اوربچوں پربہیمانہ تشدد،ہڈیاں توڑدیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزنواحی گاؤں 271۔ ای بی کے۔۔
رہائشی محمدمعین کی بیوی زیباکوثراپنے بچوں یاسرحسین اورسانول خان میکے سے واپس گاؤں جارہی تھی کہ راستہ میں کھڑے پہلے شفقت رسول ماہڑہ،عامر،شرافت،آزادحسین وغیرہ نے زبردستی انہیں روک لیااورآہنی راڈوں اورڈنڈوں سوٹوں سے حملہ کرکے زیباکوثرکے ہاتھ کی ہڈیاں توڑدیں۔