107 مقدمات کا ریکارڈ یافتہ ملزم زخمی حالت گرفتار

107 مقدمات کا ریکارڈ یافتہ  ملزم زخمی حالت گرفتار

وہاڑی (خبرنگار) پولیس تھانہ لڈن کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلہ ، 107 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ بین الاضلاعی ڈاکو زخمی ہوگیا۔۔

 ، پولیس ترجمان کے مطابق ناکہ بندی پوائنٹ پراچہ فارم لڈن کے قریب 3 مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کرنے جنہوں نے رکنے کی بجائے پولیس پر اندھا دھند سیدھی فائرنگ شروع کر دی پولیس نے آڑ لے کر حق حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی فائرنگ کے دوران 1 نامعلوم ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر زخمی ہو گیا باقی 2 ڈاکو اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے زخمی ساتھی کو چھوڑ کر فرار ہوگئے موقع سے ملزم کے قبضہ سے موٹر سائیکل اور پسٹل بھی قبضہ پولیس میں لے لئے گئے بعد میں زخمی ہونے والے ملزم کی شناخت خضر حیات سکنہ امین کوٹ دیپالپور ضلع اوکاڑہ سے ہوئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں