زکریا یونیورسٹی، ایم اے /ایم ایس سی سیکنڈامتحان 10جولائی سے شرو ع

ملتان(خصوصی رپورٹر)زکریا یونیورسٹی کے زیر انتظام ایم اے /ایم ایس سی حصہ دوئم (اینول سسٹم )و ( کمپوزٹ سسٹم )سیکنڈ اینول امتحان 10جولائی سے شرو ع ہوگا۔۔
کنٹرولر امتحانات کے مطابق امیدوارن کی رول نمبر سلپس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر امتحان کے انعقاد سے ایک ہفتہ قبل تک نیٹ پر اپلوڈ کر دی جائیں گی ۔