بورے والا :ڈاکوئوں نے مقامی تاجر سے 70لاکھ لوٹ لئے

بورے والا (نمائندہ دنیا)تھانہ ماڈل ٹاؤن کے علاقہ 437ای بی میں ڈاکوؤں نے مقامی تاجر سے 70لاکھ روپے لوٹ لیے ۔۔
ڈاکوؤں نے محمد شہباز کو گھر کے باہر اسلحہ تان کر روکا اور 70لاکھ روپے نقدی چھین لی ۔ تفصیل کے مطابق تھانہ ماڈل ٹاؤن کے علاقہ میں دو ن ڈاکوؤں نے مقامی تاجر سے 70لا کھ روپے نقدی لوٹ لی محمد شہباز سولر کی فروخت کے بعد اپنے گھر واقع 437ای بی پہنچا تو گھر کے سامنے ہی گھات لگائے بیٹھے دو ڈٖاکو ؤں نے اسلحہ تان کر 70لاکھ روپے نقدی سے بھرا بیگ چھین لیا اور فرا رہو گئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی عمران ٹیپو اور ایس ایچ او تھانہ ماڈل ٹاؤن مہتاب عالم موقع پر پہنچ گئے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ۔