نشتر ہسپتال میں خسرہ کے شبہ میں 7مریض ، نمونے لاہور ارسال

نشتر ہسپتال میں خسرہ کے شبہ میں  7مریض ، نمونے لاہور ارسال

ملتان(لیڈی رپورٹر)ملتان کے سرکاری ہسپتالوں میں خسرہ کے شبہ اور خسرہ میں مبتلا مریضوں کے رپورٹ ہونے کا سلسلہ جاری ۔۔

 ترجمان نشتر ہسپتال کے مطابق نشتر ہسپتال میں خسرہ کے شبہ میں 07مریض زیر علاج ہیں جن کے نمونے لاہور بھجوا دئیے گئے ہیں جبکہ چوبیس گھنٹے کے دوران خسرہ کے شبہ میں 02 مریض جبکہ چلڈرن کمپلیکس میں 03 مریض رپورٹ ہوئے ہیں ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں