محرم کے دوران امن و امان کیلئے ضلعی انتظامیہ،پولیس متحرک

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر ) محرم الحرام کے دوران ضلع میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور پولیس متحرک ہو چکی ہے۔۔
، گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر قراۃالعین میمن نے ڈی پی او رضوان احمد کے ہمراہ محرم الحرام سکیورٹی سلسلے میں سیف سٹی کنٹرول روم کا دورہ کیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد یوسف چھینہ بھی ہمراہ ان کے ہمراہ تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے محرم الحرام کے دوران جلوسوں کے روٹس کی نگرانی کے لیے انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر قراۃ العین میمن نے کہا کہ سیف سٹی کیمروں سے محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹس کی نگرانی کی جائے گی ، جس کے لئے کنٹرول روم میں 24 گھنٹے مانیٹرنگ کے لیے عملہ تعینات رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ حساس مقامات کی مسلسل نگرانی کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ جلوس کے راستوں پر کیمرے فعال رکھے جائیں سیف سٹی ٹیم تکنیکی خرابیوں کا فوری ازالہ کرے ۔ انہوں نے کہا کہ کنٹرول روم میں تمام متعلقہ محکموں کی کوآرڈی نیشن کو یقینی بنایا جائے ۔ ایس پی جان محمد اور منیجرسیف سٹی رضوان حیدر نے ڈپٹی کمشنر کو سیکیورٹی پر بریفنگ دی۔