انسداد تجاوزات و صفائی مہم کو مزید مؤثر بنایا جائے :عمرانہ توقیر

انسداد تجاوزات و صفائی مہم کو مزید مؤثر بنایا جائے :عمرانہ توقیر

وہاڑی(خبرنگار، نمائندہ خصوصی ، نمائندہ دنیا ) ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔۔

، جس میں وزیراعلیٰ پنجاب انیشیٹوز پر عملدرآمد، اشیائے خورونوش کی فراہمی، انسداد تجاوزات، ستھرا پنجاب اور شہر کی بیوٹیفکیشن سمیت متعدد امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیراعلیٰ انیشیٹوز پر عملدرآمد تیز کر کے عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانا اولین ترجیح ہے ۔ اشیاء خوردونوش کی سرکاری نرخوں پر فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے اور انسداد تجاوزات و صفائی مہم کو مزید مؤثر بنایا جائے ۔ عمرانہ توقیر نے ستھرا پنجاب مہم کے تحت صفائی عملے کو سیکنڈ شفٹ میں متحرک کرنے ، بیوٹیفکیشن منصوبوں کو جلد مکمل کرنے اور سکولوں میں ‘‘ایک بچہ، ایک پودا’’ مہم کی مکمل نگرانی کی ہدایات دیں۔ انہوں نے طلبہ کے لیے ڈرائیونگ لائسنس، ہیلمٹ کی پابندی اور ٹریفک سگنلز کی جلد تنصیب پر بھی زور دیا۔ڈی سی نے بلدیاتی اداروں کو مارکیٹس میں پبلک ٹوائلٹس کی تعمیر اور تعمیراتی سامان کی غیر منظم سٹوریج کے خلاف مہم فوری شروع کرنے کی ہدایات دیں۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بابر سلیمان، فنانس مظفر خان، اے سی غزالہ کنول، سی ای او ایجوکیشن ناصر عزیز، ڈسٹرکٹ منیجر ایم ڈبلیو ایم سی ارسلان حمید سمیت دیگر افسران شریک تھے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں