بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل رکشا ٹرالی تباہ،ایک شخص زخمی

میلسی (نامہ نگار) کہروڑپکا روڈ شیر والے کے قریب کوسٹر بس نے موٹر سائیکل سوار کو روند ڈالا اور۔۔
پنکچر والی دکان پر کھڑی رکشا ٹرالی سے جا ٹکرائی،حادثے میں موٹر سائیکل اور رکشا ٹرالی مکمل طور پر تباہ، ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔اطلاع پ رریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی،زخمی کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا ۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بس کی رفتار بہت تیز تھی جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔