قانونگو نوید پر کسانوں سے مبینہ طور پر رشوت لینے کا الزام

وہاڑی (خبرنگار،نمائندہ خصوصی )کسانوں کا محکمہ مال کے قانونگو نوید پر پرائیویٹ گاڑی میں بڑے افسروں کے نام پر رشوت طلب کرنے کا الزام۔۔۔
چک نمبر51ڈبلیوبی کے کسانوں محمد فیاض حسین،ملک سردار ،قمرخان سہو ،الیاس بھٹی ،عبدالرؤف کھرل ،جاوید اکرم ،عمران کاشف نواز ،غلام حسین ،اسلم عاشق ،زاہد کھرل وغیرہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ کہا کہ وہاڑی کا قانونگونوید اور پٹواری علی عون آئے روز ہمارے ڈیرے پر آ جاتے ہیں اور ہماری تیار فصل کو آکر روک دیتے ہیں ، فصل کی چنائی نہیں کرنے دیتے اور مبینہ طور پر بڑے افسروں کے نام پر ہم سے رشوت طلب کرتے ہیں ،کوئی کاغذ نہ آرڈر اورنہ ہی کسی کا حکم لے کر آتے ہیں ،بلا وجہ ہمیں آئے روز تنگ کرتے ہیں ،ہمارے گاؤں کا نمبردار جو متعدد شکایات کے وجہ سے نمبرداری کھو چکا ہے ، اب وہ ہمارے خلاف مختلف سازشیں کر رہا ہے اور کرپٹ افسروں کو اپنے ساتھ ملا کر ہماری فصلیں برباد کر رہا ہے اور ہمیں فصل بیجنے نہیں دیتا ۔ہماری وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعظم پاکستان سے اپیل ہے کہ ایسے کرپٹ افسروں کے خلاف فوری نوٹس لیا جائے ۔