خانیوال:سکول کونسل کا اجلاس تدریسی امور میں بہتری کی ہدایت

خانیوال:سکول کونسل کا اجلاس تدریسی امور میں بہتری کی ہدایت

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر‘نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان کی زیرصدارت سکول کونسل خانیوال کا اجلاس منعقد ہوا۔سی ای او تعلیم فیاض سندھو،ڈی ای او ایلیمنٹری شمشاد حیدر ودیگر افسران موجود تھے ۔

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب سکول کونسلز کی بدولت تعلیمی اداروں کے معاملات میں شفافیت لارہی ہے ،سکول کونسلز فعال ہونے سے نچلی سطح پر مسائل حل ہورہے ہیں،افسران تعلیمی اداروں میں ڈسپلن،تدریسی امور میں بہتری لائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں