ڈپٹی کمشنر کا ترقیاتی کام مقررہ وقت میں مکمل کرنیکا حکم

ڈپٹی کمشنر کا ترقیاتی کام مقررہ وقت میں مکمل کرنیکا حکم

وہاڑی(خبرنگار نمائندہ خصوصی ، نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر کی زیرصدارت ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سالانہ ترقیاتی، پائیدار ترقی کا اہداف،پنجاب سٹیز اور پنجاب سٹیز ڈویلپمنٹ پروگرامز بارے بریفنگ دی گئی۔

ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے کہا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام 2024-25 کے تحت 21ارب82کروڑ روپے کی 37سکیموں میں سے 20پر کام مکمل ہے ایس ڈی جیز پروگرام کے تحت 2ارب 10کروڑ روپے سے 138 سکیموں میں سے 88پر کام مکمل ہے بلدیہ وہاڑی کی پنجاب سٹیز پروگرام کے تحت 3ارب 58کروڑ روپے کی 19سکیموں میں سے 8پر کام مکمل ہے بلدیہ بوریوالا کی 4ارب60کروڑ روپے کی 16سکیموں میں سے 6مکمل ہیں ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے ترقیاتی کاموں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کاحکم دیا اور کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق ترقیاتی کاموں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ اور ترقیاتی کاموں کے باقاعدگی سے معائنے کرکے معیار اور شفافیت کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں