بوریوالا میں نئے تھانہ کی منظوری
بورے والا (نمائندہ دنیا)ضلع وہاڑی میں بھی دیگر اضلاع کی طرح3نئے تھانوں کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے ، حکومت نے بوریوالا میں بھی نئے تھانہ کے قیام کی منظوری دیدی ۔
ڈلن بنگلہ پولیس پوسٹ کو تھانے میں تبدیل کیا جائے گا جبکہ تھانہ صدر کے علاقہ میں نیا تھانہ حاجی شیر کے نام سے منسوب کرکے تعمیرکیاجائیگا۔