ضلعی انفارمیشن آفس میں تعزیتی اجلاس
خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نامہ نگار)ضلعی انفارمیشن آفس میں ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر خالد رسول کی زیرصدارت ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا ۔
جس میں انٹرنی عدنان فرید کے دادا ور انفارمیشن آفس کے اہلکار حاجی محمد امین اختر کے ماموں کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا گیا۔اس موقع پر مرحومین کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور جنت الفردوس میں اعلی مقام اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی گئی۔