تھانوں سے ٹاؤٹ مافیا کا خاتمہ کیا جائے گا:سعید احمد سیال
میلسی (نامہ نگار ) ڈی ایس پی سعید احمد سیال سے سجاد احمد سعیدی،اسلم خان یوسفزئی،راؤ رفیق احمد،عمران عباس بھٹہ،کسان اتحاد کے رہنماؤں شبو خان بلوچ،ڈاکٹر اے ڈی،نوید اسلم واگی ایڈوو کیٹ اور فوجی محمد حنیف نے ملاقات کی۔
انہیں میلسی میں جوئے شراب،منشیات کے اڈوں،غیر قانونی پٹھہ رکشوں اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں بارے آگاہ کیا۔جس پر انہوں نے کہا کہ معاشرتی برائیوں کے خاتمہ کے لیے مل کر کام کریں گے ۔تھانوں سے ٹاؤٹ مافیا کا خاتمہ کیا جائے گا۔