تحصیل ہسپتال کیمسٹری اینالائزر مشین 2دن سے خراب
میلسی (نامہ نگار ) تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میلسی میں مریضوں کے بلڈ ٹیسٹوں میں تاخیر کی شکایات پر ایم ایس ڈاکٹر نوید اقبال کھنڈ نے واضح کیا ہے کہ ہسپتال کی کیمسٹری اینالائزر مشین گزشتہ دو روز سے خراب ہوگئی ہے۔
جو کہ پرانی ہو چکی ہے اور بار بار فنی خرابی کا شکار رہتی ہے تاہم اس کے پرزہ جات منگوا لیے گئے ہیں تاکہ موجودہ مشین کو قابلِ استعمال بنایا جا سکے ، جبکہ نئی کیمسٹری اینالائزر مشین کا بھی آرڈر دے دیا گیا ہے جو کہ آئندہ دو سے تین روز میں ہسپتال میں انسٹال کر دی جائے گی ڈاکٹر نوید اقبال نے کہا کہ جیسے ہی نئی مشین نصب ہو جائے گی۔