متعدد وارداتیں،موٹرسائیکل ، گھریلوسامان چوری
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)ہمشیرہ کو ملنے کیلئے جانے والے کاموٹر سائیکل چوری کرلیاگیا،شہریوں کے گھروں سے لاکھوں مالیت کی نقدی ،طلائی زیورات،گھریلو سامان چوری کرلیاگیا۔
بہنوئی نے سالے کی نقدی طلائی زیورات ہڑپ کرلئے ، مقدمات درج، پہلے واقعہ تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقہ وارڈ نمبر 14سی میں جاوید اقبال بھٹہ گزشتہ روز اپنی ہمشیرہ کے گھر چا سنگھی والا ملنے کیلئے گیا اوراپنی موٹر سائیکل اسکے گھر کی صحن حویلی میں کھڑی کرلی اور رات کو وہیں سو گیا کہ نا معلوم گھر سے اسکی موٹرسائیکل اٹھا کرلے گئے ،دوسرے واقعہ تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقہ چاہ نوالہ پتل میں خاور حسین سندھو کے گھر سے نامعلوم چور 50ہزار روپے نقدی ایک تولہ طلائی زیورات گھریلو سامان جنکی مالیت 4لاکھ روپے بتائی گئی ہے چوری جبکہ تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقہ موضع جھنجھن والی میں غلام حیدر پٹھان کے گھر سے بھی نامعلوم چور رات کی تاریکی میں گھر سے 9لاکھ روپے نقدی اور5تولہ طلائی زیورات سمیت 2گٹو گندم چوری اٹھا کرلے گئے تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقہ موضع شادی خان منڈا میں غضنفر علی گل سے اسکے بہنوئی مشتاق حسین ڈھلونے 5لاکھ ادھارلئے جبکہ غضنفرنے بہنوئی کے پاس 5تولہ طلائی زیورات بھی امانت رکھے ہوئے تھے جو کہ بہنوئی رقم سمیت زیورات بھی دینے سے انکاری ہوگیا۔