دہی بھلوں میں چھپکلی کا بچہ ‘ویڈیو وائرل ‘ کارروائی کا حکم

دہی بھلوں میں چھپکلی کا بچہ ‘ویڈیو وائرل ‘ کارروائی کا حکم

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر ) دہی بھلوں سے چھپکلی کا بچہ نکل آیا‘ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر ڈپٹی کمشنر قراۃ العین میمن نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کو کارروائی کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق ایک بینک کے عملے نے بھلہ شاپ سے دہی بھلے لئے ‘ ایک پلیٹ میں سے چھپکلی کا بچہ نکل آیا،،متاثرہ عملے نے چھپکلی نکلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تو ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ قراۃ العین میمن نے معاملے کا نوٹس لے لیا،ڈپٹی کمشنر نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کو متعلقہ دہی بھلہ شاپ میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کی چیکنگ کی ہدایات جاری کردیں.ڈپٹی کمشنر کے احکامات کے بعد پنجاب فوڈ اتھارٹی نے متعلقہ دکاندار کیخلاف کارروائی شروع کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں