پولیس بیٹے کے قاتل سے مل گئی انصاف دلایا جائے ‘غلام مصطفی

پولیس بیٹے کے قاتل سے مل گئی انصاف دلایا جائے ‘غلام مصطفی

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار) پولیس بیٹے کے قاتل سے مل گئی انصاف دلایا ئے ، والد کی دہائی۔خانیوال کی نواھی بستی فیض آباد چک نمبر 14وی کے رہائشی غلام مصطفی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارا پڑوسی ملزم عبدالجبار جن کی چھت کی چار دیواری نہ تھی وہ آئے روز چھت پر کھڑا ہو کر ہمارے گھر جھانکتا تھا۔

کو کئی بار روکا مگر وہ باز نہ آیا بچوں میں آپس میں تو تکرار ہو گئی جس پر ملزم عبدالجبار طیش میں آگیا اور میرے بیٹے کو عید والے دن اپنے دو ساتھیوں محمد رمضان اور وقاص کے ہمراہ چھری کے وار کر کے لہولہان کر دیا میں بھاگ کر آیا تو ملزم نے مجھ پر بھی چھری سی قاتلانہ حملہ کیا جس سے میں بھی زخمی ہو گیا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے میرا بیٹا رضوان ٹی ایچ کیو کبیروالا ہسپتال میں دم توڑ گیا علاقہ کی خواتین اور مرد وقوعہ کے چشم دید گواہ ہیں مگر تفتیشی افسر اصغر ملزم سے ساز باز ہو گیا ہے تفتیشی افسر اصغر ہماری مدد کرنے کی بجائے ہمیں مختلف حربوں سے پریشان کر رہا ہے غلام مصطفی نے آر پی او ملتان اور ڈی پی او خانیوال اسماعیل کھاڑک سے میرٹ پر انکوائری کروانے کا مطالبہ کیا ہے جب اس بارے تفتیشی افسر سے فون پر موقف کیلئے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ انکوائری میرٹ پر ہی ہوگی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں