عوامی مفادات کے برعکس بجٹ قبول نہیں،احمد مجتبیٰ

ملتان (لیڈی رپورٹر )پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید احمد مجتبیٰ گیلانی، میاں محمد عظیم سعید نے موجودہ مالی سال کے بجٹ پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو محنت کش، دیہاڑی دار اور سفید پوش طبقے کو ریلیف دینا چاہئے ۔
انہوں نے کہا کہ ٹیکسز کی بھرمار مہنگائی، بے روزگاری اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے ، اور اگر بجٹ میں انہیں ریلیف نہ دیا گیا تو یہ سراسر ناانصافی ہوگی۔ پیپلزپارٹی کبھی ایسے بجٹ کو تسلیم نہیں کرے گی جو عوامی مفادات کے خلاف ہو مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ ایک عام شہری آج دو وقت کی روٹی کے لئے ترس رہا ہے پیپلز پارٹی کا نظریہ ہمیشہ عوام دوست رہا ہے۔، اور ہم ہر فورم پر عوامی حقوق کے لئے آواز بلند کرتے رہیں گے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت کم از کم اجرت میں حقیقی اضافے اور عملدر آمد یقینی بنائے ، بجلی و گیس کے نرخوں میں کمی، اور بنیادی اشیاء پر سبسڈی فراہم کرے ۔ انہوں نے کسانوں اور چھوٹے تاجروں کے لئے بھی ٹیکس میں ریلیف دینے کی سفارش کی۔