گھروں کے کارپٹ الرجی پھیلانے کا ذریعہ‘ڈاکٹر عامر ندیم

گھروں کے کارپٹ الرجی پھیلانے کا ذریعہ‘ڈاکٹر عامر ندیم

ملتان (لیڈی رپورٹر)نشتر ہسپتال میں ورلڈ الرجی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ماہر معالج پروفیسر ڈاکٹر عامر ندیم نے کہا ہے کہ ملک میں الرجی کی مختلف اقسام ہیں جن میں مٹی،دھواں فضائی آلودگی سے بھی خطرناک الرجی کا اٹیک ہوتا ہے۔

 جبکہ اکثر گھروں میں لوگوں نے کارپٹ بچھائے ہوئے ہیں جن کی وجہ سے خواتین اور بچوں میں سب سے زیادہ الرجی پھیل رہی ہے ۔الرجی سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ورلڈ الرجی ویک کے موقع پر نشتر ہسپتال میں منعقدہ ویرک فارماسوٹیکل کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب کے دوران کیا جس میں اسسٹنٹ پروفیسرز ڈاکٹر عمران شریف انصاری،ڈاکٹر عالیہ اختر،ڈاکٹر محمد اسلام نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ شہریوں میں سانس کی الرجی کی وباء سب سے زیادہ پھیل رہی ہے جس پر ہمیں احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئے خواتین میں پھیلنے والی الرجی کا سبب زیادہ تر اس وقت بنتا ہے جب خواتین کارپٹ شدہ کمروں میں مشینوں سے صفائی کرتی ہیں اور اس دوران خطرناک جراثیم جو نظر نہیں آتے اڑ کر سانس کے ذریعے پھیپھڑوں میں پہنچ جاتی ہے جس سے سانس کی الرجی لاحق ہوتی ہے اس لئے خواتین کو دوران کارپٹ صفائی کے دوران حفاظتی تدابیر کے ساتھ صفائی کرنی چاہئے شہریوں میں الرجی سے بچاؤ کے سلسلے میں آ گاہی مہم جاری ہے ہمیں الرجی کی روک تھام کے لئے باقاعدہ طور پر سیمینار منعقد کرنے چاہئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں