خاتون کے قتل کا الزام ،5افراد کیخلاف مقدمہ درج

ملتان(کرائم رپورٹر)پولیس نے خاتون کو گولی مارکر قتل کرنے کے الزام میں پانچ افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔
صدر شجاع آباد پولیس کو اے ایس آئی نظام الدین نے بتایا کہ محمد مزمل نے 15پر اطلاع دی کہ ملزموں نے میری کزن سدرہ بی بی کو گولی مارکر قتل کردیا ملزموں نے باہمی صلاح مشورہ ہوکر ناحق قتل کیا پولیس نے ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔