ٹی این اے ٹیسٹ نہ دینے والے اساتذہ کیخلاف ایکشن

ٹی این اے ٹیسٹ نہ دینے والے اساتذہ کیخلاف ایکشن

ملتان (خصوصی رپورٹر)ٹی این اے ٹیسٹ نہ دینے والے اساتذہ کیخلاف شکنجہ سخت کرنے کا فیصلہ کر لیاگیا تفصیل کے مطابق ٹی این اے ٹیسٹ نہ دینے والے اساتذہ کے بچوں کاکارکردگی ٹیسٹ لیا جائیگا،خراب نتائج پر متعلقہ اساتذہ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

پنجاب بھرکے 3لاکھ اساتذہ میں سے صرف 10فیصد نے بمشکل ٹیسٹ دیا تھا،اساتذہ کی جانب سے بار بار ٹی این اے کے بائیکاٹ پر ٹیسٹ منسوخ کردیاگیا تھا جس کے بعد محکمہ سکول ایجوکیشن نے اب کلاس ٹیچر کی بجائے بچوں کاٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا۔یہ ٹیسٹ بچوں سے 15 اگست سے سکول کھلنے کے بعد لیا جائے گااساتذہ کے مطابق ہم پہلے ہی امتحان دے کر سکولوں میں بھرتی ہوئے ہیں ،ہماری کارکردگی کاجائزہ لینے کے لئے امتحان لینا ناانصافی ہے ،محکمہ تعلیم بچوں کی جس وقت مرضی اسسمنٹ کرے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں