شکایات کے حل میں کوتاہی پر افسروں کیخلاف کارروائی کا حکم

شکایات کے حل میں کوتاہی پر افسروں کیخلاف کارروائی کا حکم

ڈیرہ غازیخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) آر پی او سجاد حسن خان کا ڈی پی او آفس ڈی جی خان اور تھانہ گدائی کے علاقہ نجی میرج ہال میں کھلی کچہریوں کا انعقاد، کھلی کچہری میں آنے والے شہریوں کے مسائل سماعت کر کے مقرر کردہ ٹائم فریم میں کاروائی کے احکامات، عوامی شکایات کے حل میں تاخیر یا کوتاہی برتنے والے افسران کے خلاف سخت کاروائی کا حکم۔۔۔

تفصیلات کے مطابق آر پی او سجاد حسن خان نے ڈی پی او آفس ڈی جی خان اور تھانہ گدائی کے علاقہ نجی میرج ہال میں میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا اس موقع پر ڈی پی او سید علی بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ کھلی کچہری میں تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز سمیت انجمن تاجران، گڈز ٹرانسپورٹ، سول سوسائٹی نمائندگان اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ آر پی او نے شہریوں کے مسائل بغور سنے اور موقع پر ہی متعلقہ افسران کو فوری کاروائی کے احکامات جاری کیے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں