فوڈ اتھارٹی کا ایکشن،ناقص دودھ،کریم ،ایکسپائری اجزا تلف

ملتان،مظفر گڑھ (لیڈی رپورٹر، سٹی رپورٹر) غیر معیاری خوراک کے خاتمے کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی متحرک، ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز عمیر حنیف کی سربراہی میں سویٹس اینڈ کنفیکشنری یونٹ اور ملک شاپ کی انسپکشن، 400 لٹر ملاوٹی دودھ، 80 کلو غیر معیاری کریم اور 10 کلو ایکسپائری اجزاء تلف، سویٹس اینڈ کنفیکشنری یونٹ کو 2 لاکھ جبکہ ملک شاپ کو 25 ہزار روپے جرمانہ عائد۔۔۔
تفصیلات کے مطابق بستی واں چٹا بہاولپور روڈ اور 18 کلو میٹر خانیوال روڈ پر سویٹس اینڈ کنفیکشنری یونٹ اور ملک شاپ کو چیک کیا گیا۔پروڈکشن ایریا میں حشرات کی بھرمار اور ایکسپائری کریم کی موجودگی پر بیکری کو بھاری جرمانہ کیا گیا۔ برتنوں اور بیکری کے سانچوں کی صفائی نہ ہونے ، اجزاء کی مکمل لیبلنگ نہ ہونے پر کارروائی کی گئی۔ ڈی جی خان میں پل شوریہ کے مقام پر مضر صحت پائے اور دیگر سالن فروخت کرنے والے چار ہوٹلز مالکان کو 65 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا ۔ ڈائریکٹر آپریشنز ساؤتھ شہزاد خان مگسی کا ٹیم کے ہمراہ چک روہڑی مظفرگڑھ میں جوس پلانٹ پر چھاپہ،4 ہزار لٹر غیر معیاری جوس موقع پر تلف،جوس پلانٹ کی بہتری تک پروڈکشن بند، جوس کے لیبارٹری میں سیمپل فیل پائے گئے ۔