ڈکیٹ گینگز کا مکمل صفایا ہماری اولین ترجیح :ڈی پی او
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)ڈی پی او مظفرگڑھ ڈاکٹر رضوان احمد خان نے کہا ہے کہ ڈکیٹ گینگز کا مکمل صفایا ہماری اولین ترجیح ہے ،محرم الحرام میں بھرپورسکیورٹی دی جائیگی اور قانون پر من و عن عملدرآمد یقینی بنایا جائیگا۔
سرکل کوٹ ادو کے تھانوں اور ڈی ایس پی آفس میں اے ایس پی علی احمد اور ڈی ایس پی عبدالغفار خان کے ہمراہ لگائی جانے والی کھلی کچہریوں میں خطاب کے دوران کہا کہ شہریوں کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کا مشن چلتا رہیگا،شہریوں کو جدید دور میں فیڈ بیک کیلئے بھی جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کا فائدہ بہم پہنچایا جا رہا ہے ،انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور بھاری جرمانے عائد کر کے کالے پیپر اتارے جا رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ خواتین کے پولیس متعلق مسائل کے حل سمری ٹرائل کے طور فوری حل کیئے جائینگے ، خواتین کا وقار اور احترام ملحوظ خاطر رکھا جائیگا، انہوں نے کہاکہ سکیورٹی کے پیش نظر سخت کریک ڈاون کا آغاز کردیا گیاہے ،اس موقع پر انہوں نے پولیس کومتنبہ کیا کہ پولیس واردات کو ٹریس کر کے 7 دن میں رپورٹ کریں ڈی ایس پی آفس کوٹ ادو میں لگائی جانے والی کھلی کچہری کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں،سکیورٹی پلان تیارکرلیا گیا ہے اوراہلکاران کی ڈیوٹیاں لگادی گئیں ہیں،انہوں نے کہا ضلع بھرمیں عشرہ محرم الحرام کے دوران 596جلوس 12سوکے قریب مجالس ہوں گی جن کی نگرانی کیلئے 6000سے زائدپولیس اہلکار اپنے فرائض سرانجام دیں گے ۔