امن کمیٹی اجلاس‘علما کرام ‘ سٹیک ہولڈرز کی تعاون کی یقین دہانی

 امن کمیٹی اجلاس‘علما کرام ‘ سٹیک ہولڈرز کی تعاون کی یقین دہانی

وہاڑی(خبرنگار،نمائندہ خصوصی ، نمائندہ دنیا ) ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر کی زیر صدارت ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد افضل نے بھی شرکت کی۔اجلا س میں محرم الحرام میں قیام امن کے حوالے سے لائحہ عمل اور تجاویز پرغور کیا گیا محرم الحرام میں بہترین انتظامات اور سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے اراکین کمیٹی نے اپنی اپنی تجاویز پیش کیں۔اجلاس میں علما کرام اور دیگر سٹیک ہولڈرز نے محرم الحرام کے دوران امن کے قیام کیلئے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔ ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر نے کہا کہ محرم الحرام ہمیں اتحاد و یگانگت،صبر و استقامت کادرس دیتا ہے ضلع وہاڑی امن کا گہوارہ ہے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد افضل نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے جائیں گے کسی کو بھی امن وامان میں خلل نہیں ڈالنے دیں گے تمام مجالس اور جلوسوں کے راستوں پر پولیس تعینات ہو گی۔ علماء اکرام نے کہا کہ وہاڑی ہمیشہ سے امن کا گہوارہ ہے اسے پرُ امن رکھیں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں