عید الاضحی صفائی آپریشن، بلدیہ عملہ میں انعامی رقوم آج تقسیم کی جائینگی

عید الاضحی صفائی آپریشن، بلدیہ عملہ  میں انعامی رقوم آج تقسیم کی جائینگی

کوٹ ادو(نیوز رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے عیدالاضحی پر گرینڈ آپریشن کے دوران شاندار کارکردگی پر میونسپل کمیٹی کوٹ ادو کے گرین ہیروزمیں انعامی رقوم آج تقسیم کی جائینگی، ورکرز کو 10ہزار فی کس انعام دیا جائیگا۔

 تقریب میں مسلم لیگ ن کے ضلعی صدروسابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمدیار ہنجرا بہترین کارکردگی صفائی ستھرائی کرنیوالے عملہ میں چیک بطور انعام چیک تقسیم کرینگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں